مظفر نگر، 13نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) غائب طالب علم کا بیگ، ایک موٹر سائیکل اور ہیلمیٹ ہفتہ کو ضلع غازی آباد کے گنگا نہر کے کنار ے بر آمد ہوا ہے ۔ غائب طالب علم کے متعلق پولس کو شبہ ہے کہ مذکورہ طالب علم نے نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش کی ہے ۔ گزشتہ شام رتن پورئی گاؤں کے قریب چھلانگ لگا دی او ر جان دینے کی کوشش کی ہے ۔ پولس کے مطابق لاش کی تلاش جاری ہے ۔ نکھیل کے والد پولیس میں کانسٹیبل ہیں اور وہ غازی آباد کے کوی نگر میں رہتے ہیں ۔نکھیل کی موت کے متعلق کئی طرح کے شبہات گردش کررہے ہیں جن میں والدین کی طرف سے ڈانٹ اور مہلوک کی آوارہ گردی پر پابندی بھی مانی جا رہی ہے ۔